ریزیڈنشل کالج ژوب،ٹسٹ ہوچکے،اساتذہ جلدتعینات کئے جائیں،پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 2 فروری 2016 22:38

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ژوب کے ضلعی بیان میں صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کی ریذیڈنشل کالج ژوب کیلئے پرنسپل کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک احسن فیصلہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلڈنگ کے بعض حصے مکمل اور بعض زیر تعمیر ہیں اساتذہ کی بھرتی کیلئے ٹسٹ ہوچکے ہیں اب مزید تاخیر کا کوئی جواز نہیں آئندہ سیشن 2016کیلئے فوری طور پر داخلوں کا اعلان کرکے کلاسز کا اجراء کیا جائے ۔

مذکورہ کالج تقریباً 10سال سے قبل منظور ہوا ہے لیکن تاحال اس میں کلاسز شروع نہیں کی گئی ہے جس سے محکمے کی غفلت اور لاپرواہی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے اب اگر مزید غفلت کی گئی تو صوبے کے نونہار طالبعلموں کی مستقبل داؤد پر لگانے کے مترادف ہوگی ۔ بیان میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کالج کو فعال کرکے فی الفور نئے سیشن کے داخلوں کیلئے اقدامات کیئے جائے

متعلقہ عنوان :