50ہزارآبادی والے کہ ہنہ اوڑک میں17گھنٹے لوڈشیڈنگ،صوبائی حکومت نوٹس لے،عزیزکاکڑ

منگل 2 فروری 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی احمد شاہ بابا یونٹ سیکرٹری عزیز کاکڑ نے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مطالبہ کیا ہے کہ 50 ہزار آبادی والے علاقے میں17 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اپنے جاری کر دہ بیان میں عزیز اﷲ کاکڑ نے کہا کہ ہنہ اوڑک جس کی آبادی اس وقت50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے میں روزانہ کی بنیاد17 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے جو علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم کے مترادف ہے انہوں نے گورنر بلوچستا ن، وزیراعلیٰ بلوچستان اور پشتونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے مطالبہ کیا کہ ہنہ اوڑک میں ہونیوالے ناروا لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے

متعلقہ عنوان :