پاکستان اسلام کے نام پرلیا،اسلام نہیں چاہتے توپاکستان کیوں بنایا، جے یو آئی کوئٹہ

منگل 2 فروری 2016 22:37

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسلیم،مولانابشیراحمد،مولانامحمدحسین اورحاجی احمداﷲ ملاخیل نے ملاخیل آبادیونٹ نواں کلی کے زیراہتمام حاجی مجیب الرحمن ملاخیل کی رہائش گاہ پرتربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پربنااگراسلام نہیں چاہتے توپھرپاکستان کیوں بنایاانہوں نے قائدجمعیت کے دلیرانہ موقف کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ جولوگ بندوق کے ذریعے اسلام کانفاذچاہتے ہیں وہ ریاست کی نظرمیں دہشت گردہیں جولوگ پرامن طریقے سے جمہوری جدوجہدکے ذریعے اسلام چاہتے ہیں اوراسلامی نظریاتی کونسل کے آئینی ادارے کی سفارشات کے مطابق قانون سازی کامطالبہ کرتے ہیں ان کوبھی اسلام نہیں دیاجاتااورتبلیغ کے پرامن دعوت پربھی پابندی لگادی گئی ،مدارس پرچھاپے مارے جاتے ہیں،علماء کوگرفتارکیاجاتاہے ہمیں بتایاجائے کہ اسلام کے نفاذکے لئے ہم کونساراستہ اختیارکریں انہوں نے کہاکہ مغرب میں ایک سازش کے تحت اسلام کوبدنام کیاجارہاہے دہشت گردی کاتعلق مدارس،علماء اوردینی حلقوں سے جوڑاجارہاہے انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان اورقائداعظم کے نظریہ پاکستان کے تحت تمام لوگوں کومذہبی آزادی حاصل ہے لیکن ہمارے حکمران بھی لبرل پاکستان کے ایجنڈے کے تحت مغرب کی نمائندگی کرتے ہوئے کھل کرسامنے آگئے مدارس اورعلماء کے خلاف سازشوں کامقابلہ کریں گے کسی کوبھی مدارس کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی انہوں نے کہاکہ مساجدمیں خطبات اوروعظ پرپابندی آئین میں طے کردہ بنیادی حقوق سے متصادم ہے،لسانیت،صوبائیت اورقومیت کے نام پرنفرتوں کوریاست کے خلاف لڑائی تصورکیوں نہیں کیاجاتااس دہرے معیارسے مذہبی حلقوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے،درین اثناء مولاناولی محمدترابی آج بدھ کوصوبائی جماعت سے مدارس پرچھاپوں اورعلماء کی گرفتاری پراہم مشاورت کریں گے صوبائی جماعت کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیاجائے گامدارس اورعلماء کے حق میں موثرکرداراداکیاجائے گا،تمام یونٹوں کے ورکروں کومتحرک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے حکومت سے فوری طورمدارس بندمدارس کھولنے کامطالبہ کیااورکہاکہ مدارس کے خلاف حکومتی اقدامات کے نتائج خطرناک ہوں گے علاوہ ازین مولاناولی محمدترابی نے حافظ قدرت اﷲ لہڑی کی سربراہی میں مدارس پرچھاپوں سے متعلق ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے اس حوالے سے جلد اہم فیصلے کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :