راجہ یاسرکے ساتھ کوئی اختلاف نہیں،صدارت کے حوالے سے پارٹی کا فیصلہ تسلیم کیا جائیگا،وزیر اقبال

منگل 2 فروری 2016 22:35

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) پیپلز پارٹی کے سرگرم کارکن وزیر محمد اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی کی صدارت کیلئے صوبائی صدر کا فیصلہ سر آنکھوں پر تاہم پڑھا لکھا صدر ہی پارٹی کو فعال بنا سکتا ہے ۔سلام سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور صرف اقتدار میں ہی نہیں بلکہ آج بھی پیپلز پارٹی پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راجہ یاسر اور میرے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہم دونوں ایک ہیں اور پارٹی کے نظریاتی کارکن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ضلعی صدارت کیلئے کسی پڑ ھی لکھی اور معتبر شخصیت کی نامزد گی ضروری ہے تاکہ پارٹی کا امیج اور کارکر دگی بہتر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ حتمی فیصلے کا اختیار صوبائی صدر امجد ایڈوکیٹ کے پاس ہے اور انکے ہر فیصلے کا احترام ہم ضرور کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکا صدارت کیلئے امیدوار بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم صوبائی صدر حکم دے تو اپنی تمام تر صلاحتیں پارٹی ورکروں کی فلاح کیلئے بروئے کار لاؤنگا۔

متعلقہ عنوان :