سیاسی وعسکری قیادت نے ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد ہے ، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے،جو اس جنگ کو جیتنے کے لیے خوش آئند ہے
پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگ زیب،مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر غوث بخش نیازی اور دیگر کاانٹرویو
منگل 2 فروری 2016 22:32
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء ) سیاسی رہنماؤں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت نے ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے،جو اس جنگ کو جیتنے کے لیے خوش آئند ہے۔ وہ منگل کوسرکاری ریڈیوکو انٹرویو دے رہے تھے ۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ سے ملک اور خاص کر کراچی میں امن کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی۔ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ اس جنگ میں حکومت اور عسکری قیادت کا ساتھ دے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر غوث بخش نیازی نے کہا کہ تمام سیاسی وعسکری قیادت نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے متفق ہیں۔(جاری ہے)
حکومت اور سیکورٹی فورسز دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے اقدامات کررہی ہیں۔
بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا ہے اور وہ پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سینئٹر جاوید عباسی اور ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں نے باہمی اتفاق رائے سے بنایا اب تمام سیاسی جماعتوں کو اس پلان کی تکمیل تک حکومت کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ ملک میں امن قائم کیا جاسکے۔ یہ بات ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ نیشنل ایکشن پلان کسی پارٹی کے خلاف نہیں یہ شدت پسندوں کے خلاف ہے ۔ آپریشن ضرب عضب بغیر تفریق کے شدت پسندوں کے خلاف جاری رہے گا۔ موجودہ حکومت ملک میں امن وامان کی صورتحال اور قانون کے نفاز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری اور بھاون داس نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی منصوبہ بندی ہے جوکسی ایک حکومت کی نہیں ۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے دہشت گردی بہت حد تک ختم ہورہی ہے۔ امن پلان پر موئثر عملدرآمدہماری حکومت کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز اور افواج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گے اور دہشتگردی کی لعنت کو اپنی سرزمین سے ختم کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.