وزیر مملکت قومی صحت سائرہ تارڑ سے نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی ملاقات،2016 ء کو آگاہی مہم عطیہ خون کے طور پر منانے کا اعلان
منگل 2 فروری 2016 22:26
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ سے نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد نے ملاقات کی۔ نظر فاؤنڈیشن کے چیئرمین عطا اﷲ بلوچ نے وزیر صحت کو بتایا کہ نظر فاؤنڈیشن نوشکی ایک فلاحی ادارہ ہے جس نے 2008 میں اپنے قیام کے ساتھ ہی بلا غرض انسانیت کی خدمت اور بالخصوص عطیہ خون کا کام شروع کیا اور لوگوں میں شعور و آگہی مہم چلائی۔
جس کی بدولت اس وقت تک ہزاروں بوتل خون کے عطیات ضرورت مند اور تھیلیسیمیا کے مریض معصوم بچوں کو مہیاکئے۔ ان عطیات سے سینکڑوں مریضوں کا علاج معالجہ اورآپریشن ہوئے۔ اور اب نظر فاؤنڈیشن سال 2016 ء کو آگاہی مہم برائے عطیہ خون کے طور پر منائے گا۔(جاری ہے)
اس موقع پر وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ خون کے عطیات دینا ایک مقدس کام ہے اور نوجوانوں کو اس فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے تاکہ دکھی انسانیت کی صحیح معنوں میں خدمت کی جا سکے، اور یہ خدمت لائق تحیسن اور قابل تعریف ہے ۔
وفد سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تھیلی سیمیاکے مریضوں کو مستقل طور پر خون کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ چنانچہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہر بلڈ بینک میں خون کی وافر مقدار موجود ہونا ضروری ہے۔ سائر افضل تارڑ نے کہا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ انسانیت کی خدمت کی جائے۔ ’’ اگر کسی نے ایک انسان کی جان بچائی ، گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی ‘‘خون کے عطیات کی آگاہی مہم میں نوشکی سے آنے والے اس وفد میں ایم شکور ضلعی صدر اور ناصر مینگل ایڈوائزر، نظر فاؤنڈیشن نوشکی بھی شامل تھے۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.