خیبر ایجنسی ، پاک افغان بارڈر طورخم میں کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کی ہڑتال کے باعث کام معطل،دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

منگل 2 فروری 2016 22:25

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم میں کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کی ہڑتال کے باعث ہر قسم سامان کا کسٹم معطل،دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ۔

(جاری ہے)

افغانستان کو ہر قسیم کی سپلائی بند،بعض سامان کی کلئرنس جمرود منتقل کرنے کے خلاف کلیئرنس ایجنٹس سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر کسٹم کلئیرنس ایجنٹس نے منگل کے روز ہر قسم کی سامان کی کلئیرنس پر پابندی لگادی اور افغانستان جانے والی سامان سے بھری سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں طورخم میں پھنس گئی ۔

کلئیرنس ایجنٹس کا موقف ہے کہ جب تک جمرود میں کلئیرنس کا سلسلہ بند نہیں کیا جاتا ۔افغانستان انے جانے والے ہر قسم سامان کی کلئیرنس معطل رہے گی ۔اور اور اگر کسی نے کلئیرنس کی تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔کلئینرنس نہ وانے کی وجہ سے گاڑیوں میں موجود بعض سامان کی خرابی کا امکان ہے جس میں سبزی،فروٹ،گوشت اور مچھلی وغیرہ شامل ہے۔