میرے اوروزیر اعظم پرمک مکا کا الزام ثابت ہو جائے تو پھر نوازشریف کے خلاف ریفرنس دائر کیاجائے، مجھے بھی عہدہ چھوڑناہو گا، حکومت کے پاس مک مکا کے ٹھوس ثبوت ہیں تو ان کے ہاتھ کس نے روکے ہیں ،وہ سامنے لاکر میرے خلاف تحقیقات کا آغاز کر ے،کچھ عناصر میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں پیپلزپارٹی لازمی سروس ایکٹ کے خلاف ہے،حکومت فوری واپس لے،پی آئی اے کی نجکاری ائی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پہ ہور ہی ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کا بیان
منگل 2 فروری 2016 22:25
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعظم اور مجھ پر مک مکا اور فائدے لینے اور دینے کا الزام ثابت ہو جائے تو پھر وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر ہونا چاہئے اور مجھے بھی یہ عہدہ چھوڑناہو گا، کچھ عناصر میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، حکومت کے پاس مک مکا کے ٹھوس ثبوت ہیں تو ان کے ہاتھ کس نے روکے ہیں وہ سامنے لائے اور میرے خلاف تحقیقات کا آغاز کر ے،پیپلزپارٹی پی ائی اے کے ملازمین پر لازمی خدمت کے ایکٹ کے خلاف ہے،حکومت سکو فوری واپس لے،پی آئی اے کی نجکاری ائی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پہ ہور ہی ہے۔
منگل کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کچھ عناصر میڈیا میں ان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں اور اگر حکومت کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں تو ان کے ہاتھ کس نے روکے ہیں وہ سامنے ائے اور میرے خلاف تحقیقات کا اغاز کریے۔(جاری ہے)
پی ائی اے کی نجکاری پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں پی ائی اے کے پر امن احتجاج کرنے والیکارکنوں کو ہلاک کرنے ،انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور کارکنوں کے خلاف بے رحمانہ کاروائیاں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اور پی ائی اے کے ملازمین پر لازمی خدمت کے ایکٹ کے نفاز کی بھی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس ایکٹ کے نفاذ کو فوری ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اداروں کی نجکاری نہیں کریں گے مگر اب اپنے وعدے کی نفی کرتے ہوئے وہ نجکاری پر تلے ہوئے ہیں۔اور یہ سب کچھ ائی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کے کہنے پہ ہورہا ہے جن سے حکومت نے قرض لینے کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں اور ملک کو گروی رکھ دیا ہے اوراب ملکی ادارے بیچ کر رہی سہی کسر بھی پوری کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ائی اے کی آمدنی کا صرف 17 فی صد ملازمین پر خرچ ہوتا ہے اس کے باوجود حکومت ان کو ہی نشانہ بنانے پر تلی ہوئی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.