دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، دہشت گردی کو ختم کر کے ہی دم لیں گے، سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا،بلوچستان سے خاص رشتہ ہے بلوچستان کا روشن مستقبل صوبے نوجوان ہیں،بلوچ نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں ،صوبے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام نہیں رکنا چاہیے،8ہزار نوجوان سیکیورٹی فورسز میں بھرتی کئے گئے،ایف ڈبلیو او 632 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاکوئٹہ میں ’’ بلوچستان میں امن اورخوشحالی ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

منگل 2 فروری 2016 22:24

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردوں کو بیرونی مدد حاصل ہے، دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، آپریشن ضرب عضب کو تمام مکتب فکر کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے ،انشاء اﷲ دہشت گردی کو ختم کر کے ہی دم لیں گے، سی پیک منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا،بلوچستان سے خاص رشتہ ہے بلوچستان کا روشن مستقبل صوبے نوجوان ہیں،بلوچ نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہیں گئے،ایف ڈبلیو او 632 کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے ۔

وہ منگل کو یہاں کوئٹہ میں ’’ بلوچستان میں امن اورخوشحالی ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ،پاک فوج کی قربانیوں سے ملک میں جلد امن قائم ہو گا، ریاستی اداروں اور عوام کی شرکت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے ، بلوچستان سے خاص رشتہ ہے بلوچستان کا مستقبل روشن ہے ،بلوچ نوجوانوں کیلئے ترقی کی راہیں کھل چکی ہیں لہٰذا نوجوان صوبے کی ترقی کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں،نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان میں 25ہزار طلبا ء کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہی ہے اور 8ہزار بلوچ نوجوانوں کو سیکیورٹی فورسز میں بھرتی کیا گیا ہے۔انہوں ایف ڈبلیو او صوبے میں 632کلو میٹر سڑکیں تعمیر کر چکی ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف ڈبلیو او کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں سڑکوں کی تعمیر کا کام نہیں رکنا چاہیے۔ آرمی چیف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہو گا ،مسائل حل کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے،اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی میں کو بیرونی ہاتھ بھی ملوث ہے اور اسے ختم کرنے کیلئے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب کو تمام مکتب فکر کے لوگوں کی حمایت حاصل ہے ، اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے، انشاء اﷲ دہشت گردی کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوسٹل ہائی وے کی طرح سی پیک میں بھی فوج مدد کرے گی ، مسائل کو حل کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے۔