پی آئی اے ملازمین کالازمی سروس ایکٹ کے خاتمے اور نجکاری منسوخ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

منگل 2 فروری 2016 22:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) جناح ٹرمینل پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین منگل کو پی آئی اے ھیڈ آفس کے سامنے جمع ہوگئے اور انہوں نے ہیڈ آفس پر دھرنا دیا جو رات تک جاری تھا،سینکڑوں کی تعداد میں مرد وخواتین مظاہرین نے پی آئی اے سے لازمی سروس ایکٹ کے خاتمے اور نجکاری منسوخ کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ان کا موقف تھا کہ ہم جب تک کالے قوانین ختم نہیں کئیے جاتے ہمار ا احتجاج جاری رہی گا،انہوں نے کہا کہ حکومت نے اقتدار کے نشے میں معصول لوگوں پر گولیاں چلائی ،لاٹھی چارج کیا اور واٹر کینن کا استعمال کیا،جس سے ہمارے ساتھی شہید ہوئے اور بہت سے زخمی ہوکر اسپتالوں میں موجود ہیں،دھرنے پر موجود لوگوں کا مطالبہ تھا کہ جن لوگوں نے فائرنگ کی ہے ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :