پی آئی اے کی ہڑتال، اندرون وبیرون ممالک جانے والی درجنوں فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں

منگل 2 فروری 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹئی کی ہڑتال کے موقع پر اندرون وبیرون ممالک جانے والی درجنوں فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہوگئیں،جبکہ کراچی ائیرپورٹ پر پہنچنے والی فلائٹس کا سامان اتارنے کے لئے عملہ موجود نہیں تھا،جس کی وجہ سے مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا،ائیرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک روانہ ہونے والے مرد وخواتین اور بچے ائیرپورٹ پر پریشان گھومتے رہے جن کا کوئی پرسان حال نہیں تھا،ہڑتال کے موقع پر صدر وائی ایم سی کے قریب واقع پی آئی اے بکنگ آفس میں بھی کام بند رہا۔

متعلقہ عنوان :