پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ اور صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں،جمہوری دور میں اسطرح کی کاروائیاں غیر جمہوری عمل ہیں،واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے

اے این پی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا بیان

منگل 2 فروری 2016 22:14

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے پی آئی اے ہیڈ آفس کے قریب پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

باچا خان مرکز سے جاری کردہ اپنے بیان میں سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ احتجاج کرنا جمہوری حق ہے، جمہوری دور میں اسطرح کی کاروائیاں غیر جمہوری عمل ہے۔ میڈیا اور صحافی برادری کا کام عوام کو با خبر رکھنا ہے ان کو اس عمل سے روکنا سر اسر نا مناسب ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر فائرنگ اور صحافیوں پر تشدد کی تحقیقات کرائی جائیں ، واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :