ٹنڈوالہ یار، بلدیہ کے سینکڑوں ملازمین کا قومی شاہراہ پر حیسکو کے خلاف دھرنا

منگل 2 فروری 2016 22:13

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ٹنڈوالہ یار بلدیہ کے سینکڑوں ملازمین کا قومی شاہراہ پر حیسکو کے خلاف دھرنا ملازمین نے گندگی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی حیسکو کے گیٹ کے سامنے اُلٹ کر گیٹ بند کردیا جبکہ کئی ملازمین نے ہاتھوں میں جھاڑو اُٹھا کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر انوکھا احتجاج کیا ٹی ایم اے ٹنڈوالہ یار کے سینکڑوں ملازمین کا حیسکو کے خلاف حیدرآباد میرپورخاص شاہراہ پر دھرنا ،احتجاجی مظاہر،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،حیسکو کے خلاف نعرے بازی کی گئی تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کے سینکڑوں ملازمین نے ڈرینج اور واٹر سپلائی کی بجلی کاٹنے کے خلاف حیدر آباد، میرپور خاص کی مین شاہراہ احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا دھرنے کے باعث حیدر آباد ،میرپور خاص ،ٹنڈوآدم ،کراچی ،عمر کوٹ و دیگر شہروں کو جانے والی چھوٹی بڑی گاڑیاں ایک گھنٹے تک معتل ہو گئی جس کے باعث مسافروں اور ڈیوٹیوں پر آنے جانے والے ملازمین بے حد پریشان رہے مظاہرین کا کہنا ہے حیسکو نے گزشتہ کئی دنوں سے واٹر سپلائی اور ڈرینج سسٹم کی تمام سٹی بھر کے ڈسپولزلوں کی بجلی کاٹ دی جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گٹر اُبلنے لگے اور گلی محلوں میں گندے نالوں کا پانی جمع ہونے لگا جبکہ شہری عوام کو واٹر سپلائی کے ذریعے ملنے والا میٹھا پانی انمول ہو گیا واضح رہے کہ 2013میں محکمہ صحت کی جانب سے کئے گئے ریسرچ میں ٹنڈوالہ یار کا زمینی پانی ہپاٹائیٹس بی اور سی کے جیسی خطرناک مرض کا باعث بن نے کی رپورٹ کے بعد شہری واٹر سپلائی کے پانی پر اُمید لگائے بیٹھے تھے جو ان کی اُمیدیں اور زندگی حیسکو نے بجلی منقطع کر کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی لوگ میٹھا پانی پینے سے محروم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم حیسکو کی جانب سے آنے والے کرنٹ بل کو ادا کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن حیسکو نے بوگس اور اوور ریڈنگ کر کے کروڑوں روپے کے واجبات بنا رکھے ہیں جو سراسر زیادتی ہے جبکہ دوسری جانب رابطہ کرنے پر حیسکو انتظامہ نے کہا کہ ٹی ایم اے پر دوکروڑ سے زائد واجبات ہیں جن کی ٹی ایم اے ادائیگی کرنے کو تیا ر نہیں ہے جس کے باعث ہم نے مجبوراً ان کے کنیکشن کاٹے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :