پاکستان میں گرین بزنس کاروبارکے آغاز میں مدد دینے کے لیے ’’گرین بزنس انکیوبیٹر‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا

بی ایس پی پاکستان میں اس کے ذمہ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کرے ‘آئی جی فاریسٹ سید محمود ناصر گرین انکیو بیٹر کے ذریعے پاکستان میں گرین بزنس کو ترقی دی جائے گی ‘سی ای او ورلڈ وائیڈ فنڈ پاکستان حماد نقی

منگل 2 فروری 2016 22:09

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) پاکستان میں گرین بزنس کاروبارکے آغاز میں مدد دینے کے لیے ’’گرین بزنس انکیوبیٹر‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ۔انسپکٹر جنرل فاریسٹ سید محمود ناصر مہمان خصوصی تھے اور اس موقع پر سینئر پروگرام آفیسر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن مس منور سلطانہ نے آئی ایل او کی نمائندگی کی جبکہ سی ای او ورلڈ وائیڈ فنڈ پاکستان حماد نقی خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

بزنس فار سپیشل پروگریس کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر امینہ حسن نے تقریب کے شرکا ء کوبتایا کہ اس منصوبے کے تحت گرین بزنسز کے 5سلسلہ وار کاروبار قائم کرنے کے لیے ایس او پی تیار کئے گئے ہیں جن میں وائلڈ مشروم ، سی شیل ایمبیلشمنٹ ، جیولری میکنگ ، گرین مسلز فارمنگ اورترکی فارمنگ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں کے پی کے ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں واقع مختلف مراکز میں 1500سے زائد خواتین اور مردوں کو تربیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ان اشیاء کو منڈی تک رسائی دی جائے جو قدرتی پیداواروں کی مستقل کاشت کے لیے ضروری ہیں اور اس عمل کو قدرتی پیداواروں کی پہلی قسم فاریسٹ پکس کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے مزید زور دیا کہ پاکستان میں گرین بزنس کو فروغ دینے کے لیے حکومت سمیت تما م فریقین کو اکھٹے مل کر کام کرنا چاہیے ۔اس لیے گرین بزنس انکیوبیٹر کو ایک ادارے کے طور پر کام کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا کہ پاکستان گرین اینٹر پیور شپ کو ترقی دینے کے علاوہ دیگر منصوبوں کے لیے بھی کام کرے گا۔

مس منور سلطانہ نے پاکستا ن میں بزنس فار سپیشل پروگریس کے کام کو سراہا جس کے باعث پاکستان میں فاریسٹ پکس کاقیام ممکن ہوا۔جو پاکستان سے پہلی قدرتی مصنوعات کی پہلی کھیپ ہے ۔انہوں نے بتایا آئی ایل او کے نزدیک اس منصوبے میں ملازمتیں پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں اور ہم نے تہیہ کیا ہو ا ہے کہ ہم پاکستان کو کاربن سے پاک اور ایک مستحکم معاشرہ بنا دیں گے کیونکہ پاکستان میں اکثر معاشی سرگرمیوں میں خواتین ملوث ہیں جن میں سے اکثر کا تعلق قدرتی ذرائع سے ہے اس لیے وہ اس عمل سے براہِ راست مستفید ہونے والوں میں ہیں انہوں نے خواہش ظاہر کی کے فاریسٹ پکس اور گرین بزنس انکیوبیٹر ترقی کریں اور پاکستان میں خواتین ومردوں کی خوشحالی میں کردار ادا کریں۔

مہمان خصوصی سید محمود ناصر نے بی ایس پی کی سخت محنت کو سراہا اور زور دیا کہ بی ایس پی کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں اس کے ذمہ کاروبار کو ترقی دینے کے لیے اقدامات کرے ۔حماد نقی خان نے کہا کہ گرین انکیو بیٹر پاکستان میں پہلا غیر منافع بخش کاروبار ہے جس کے ذریعے پاکستان میں گرین بزنس کو ترقی دی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرین بزنس کو ترقی دینے کے لیے ایک ایسا لائحہ عمل درکار ہے جہاں کاروبار کو شروع کرنے اور اسے ترقی دینے کے ماہرین کام کر سکیں اور قانونی مالی اور تکنیکی امور پر تربیت مہیاکر سکیں جس کے فقدان کے باعث نئے کاروبار شروع نہیں کیے جا سکتے ۔حماد نقی خان نے ویب سائٹ www.gbi.org.pk.کا بٹن دبا کر پاکستان میں گرین بزنس انکیوبیٹر کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :