معروف صحافی سمیع ابراھیم کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین پر رینجرز کی جانب سے گولی نہ چلائے جانے کی ویڈیو شواہد سامنے لے آئے

muhammad ali محمد علی منگل 2 فروری 2016 22:08

معروف صحافی سمیع ابراھیم کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین ..
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) معروف صحافی سمیع ابراھیم کراچی میں احتجاج کرنے والے پی آئی اے ملازمین پر رینجرز کی جانب سے گولی نہ چلائے جانے کی ویڈیو شواہد سامنے لے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پی آئی اے کے ملازمین کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ فائرنگ اس موقع پر موجود رینجرز اہلکاروں کی جانب سے کی گئی۔

تاہم اب اس حوالے سے معروف صحافی اور تجزیہ نگار سمیع ابراھیم کچھ ویڈیو شواہد سامنے لے کر آئے ہیں جن میں واضح دیکھا جا سکتا ہے رینجرز اہلکار جب مظاہرین کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے تھے تو اس دوران ان کے پیچھے سے کسی نے گولی چلا دی جس کے باعث 2 مظاہرین نشانہ بن گئے۔ آپ بھی واقعے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیئے: