سید ہ زینب ؑکے مزار اقدس کے قریب بم دھماکے یہودی، امریکی سازش ہے‘ علامہ سبطین سبزواری

34۔ممالک کا اتحاد سعودی عرب کی مسجد امام علی رضا، شام ہونے والی دہشت گردی پر خاموش کیوں ہے؟ کارکنوں سے خطاب

منگل 2 فروری 2016 22:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء ) شیعہ علما کونسل پنجاب اور اسلامی تحریک کے صوبائی صدر علامہ سبطین حیدرسبزواری، سینیر نائب صدر مولانا موسیٰ رضا جسکانی اور جنرل سیکرٹری مولانا مشتاق حسین ہمدانی نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی صاحبزادی سید ہ زینب سلام اﷲ علیہا کے مزار اقدس کے قریب بم دھماکے یہودی اور امریکی سازش ہے۔

اس ناسور اور گندگی کے خلاف عالم اسلام کو اکٹھے ہونا ہوگا۔34۔ممالک کا اتحاد سعودی عرب کی مسجد امام علی رضا ؑاور شام ہونے والی دہشت گردی کے خلاف خاموش کیوں ہے؟ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ مسلمانوں اورشعائر اسلام کا دشمن ہے۔

(جاری ہے)

جنہوں نے انبیاکرامؑ ، اہل بیت عظامؑ اور صحابہ رضوان اﷲ علیہم کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرکے اپنے یہودی آقاوں کو خوش کیا اور مسلمانوں میں تفریق اور اسلامی ورثے کو نقصان پہنچانے کا اسلام دشمن ایجنڈا مکمل کیا۔

کیونکہ کوئی مسلمان تو ایسی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ایک عرصے سے سازشیں کررہی تھیں کہ حرم سیدہ زینب سلام اﷲ علیہا کو نقصان پہنچائیں مگرحزب اﷲ کے مجاہدین کی مزاحمت کی وجہ سے انہیں ہمیشہ پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ انشااﷲ ان کی تباہی کا سفر جاری رہے گا۔ روضہ ہائے اقدس آباد اور مسلمانوں کی عقیدت کا مرکز رہیں گے۔

تکفیریت کے خاتمے کے دن قریب ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شیر دل خاتون حضرت زینب سلام اﷲ علیہا نے اپنے بھائی سید الشہداحضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں شہادت کے بعد یزیدیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرکے دنیا کے لئے عبرت بنادیا کہ آج اس کا کوئی نام لیوا نہیں۔وہ گالی بن چکا ہے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ نجدی سوچ نے پہلے جنت البقیع کو مسمار کرکے اہل بیت اور صحابہ کرام کی توہین کے مرتکب ہوئے ۔

وہ مزید بھی غلیظ ارادے رکھتے ہیں،مگراب انہیں مزید کسی قسم کی کارروائی نہیں کرنے دی جائے گی۔ اب امت بیدار ہے اور طاقتور بھی۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ذریعے تکفیری اور نجدی سوچ کا مقابلہ کیا جائے گا۔ اس کے لئے شیعہ اور سنی کا اتحاد موجود ہے، جسے مزید مضبوط بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تکفیری سوچ نے مساجد ، امام بارگاہوں اوراولیا ئے اﷲ کے مزارات پر حملے کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔

انہیں ناقابل معافی گناہوں کے باعث اسلام اور ریاست پاکستان کے باغیوں کو اب سر چھپانے کے لئے کوئی غار بھی میسر نہیں آرہی،یہ بھگوڑے پاک فوج کے ہاتھوں واصل جہنم ہورہے ہیں، شام کی دہشت گرد تنظیموں کا حشر بھی اسی طرح ہوگا۔ چاہے امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب اس کی جتنی بھی سرپرستی کرلیں، انہیں تباہی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :