خلیل طاہر سندھو کامعروف افسانہ نگار اور ادیب انتظار حسین کے انتقال پر اظہارافسوس

منگل 2 فروری 2016 22:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء )صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق خلیل طاہر سندھو نے معروف افسانہ نگار اور ادیب انتظار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے-ایک تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے انتظار حسین کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو ادب میں انتظار حسین کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا - خلیل طاہر سندھو نے دعا کی کہ اﷲ تعالی مرحوم کی کہ روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے -