پنجاب حکومت اورنج ٹرین کے متاثر ین کو تحفظ فراہم کرے اور مسمار کیے جانے والے گھروں کا جائز معاوضہ دے، عمر کسانہ

منگل 2 فروری 2016 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امیدوار عمر کسانہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اورنج ٹرین کے متاثر ین کو تحفظ فراہم کرے اور مسمار کیے جانے والے گھروں کا جائز معاوضہ دے ورنہ تحریک انصاف کے احتجاج میں شدت آتی جائے گی اور یہ احتجاج دھرنے کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی حکومت عوام کا خون چوسنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اقتدار سنبھالنے سے ابتک کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے عوام کو فائدہ ہو ا ہو۔

اپنے وزیروں کے گھر اور جائیدادیں بچانے کے لیے ٹرین کا روٹ ہی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اورنج ٹرین کے متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ہر پلیٹ فارم پر انکی آواز اٹھائیں گے ۔اگر حکومت نے متاثرین کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ کیا تو چھ فروری کو شروع ہونے والا احتجاج ملک بھر میں پھیل سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :