صوبائی حکومتوں کو خصوصی افراد کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیئے،چوہدری اشرف دیونہ

منگل 2 فروری 2016 21:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد اشرف دیونہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو تاریخی قدم اٹھایا ہے دوسرے صوبوں کو بھی ایسے اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ ان صوبوں کے خصوصی افراد بھی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف غریب اور مستحق افراد کے لئے کئی فلاحی پروگرام شروع کئے ہیں جن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے معذور افراد کی بحالی کے لئے خدمت کارڈ کا اجراء کرکے دوسرے صوبوں سے سبقت لے لی ہے۔حکومت پنجاب کے اس انقلابی پروگرام سے صوبے کے لاکھوں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اب تک 8 لاکھ گھرانوں میں 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کئے جا چکے ہیں جن کی وصولی 99.9 فیصد ہے۔ یہ ایسے پروگرام ہیں جو اس عزم، قوت، جذبے اور سوچ کی عکاسی کرتے ہیں کہ اگر ہم کچھ کرنا چاہیں تو پہاڑ جیسی رکاوٹیں بھی منزل کے حصول میں حائل نہیں ہو سکتیں۔ مسلسل محنت اور جدوجہد سے اپنے مقاصد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔