Live Updates

تحریک انصاف کا 6 فروری کو ہڑتال کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے،ہڑتال خان ہر شعبہ میں ناکام ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین کابیان

منگل 2 فروری 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا چھ فروری کو ہڑتال کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ۔ہڑتال خان ہر شعبہ میں ناکام ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔عمران خان کے دھرنوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

دھرنوں او راحتجاجی سیاست نے بھی ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا-منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنے کی سیاست سے توانائی سمیت ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے -ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھناہے-پاکستان کو سیاسی ،معاشی او رسماجی بقا کا مسئلہ درپیش ہے، ہمیں اجتماعی کاوشوں سے تاریخ کا دھارا موڑناہے - موجودہ حکومت نے گڈ گورننس ، شفافیت اور معیاری ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کا کلچر متعارف کرایاہے -انہوں نے کہاکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں سرمایہ کاری آ رہی ہے- چین نے پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دیاہے -توانائی کے تمام منصوبوں میں چین کے سرمایہ کار سرمایہ کاری کر رہے ہیں - حکومت کا کام سرمایہ کاری کرنا نہیں ہوتا بلکہ سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول اوربہترین سہولتیں فراہم کرناہے لیکن اس کے باوجود پنجا ب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کا سولر منصوبہ مکمل کیاہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :