دالبندین میں چور گھر سے لاکھوں روپے،سوناودیگر اشیاء لوٹ کر فرار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 2 فروری 2016 21:11

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 فروری۔2016ء) دالبندین میں چوروں نے ایک گھر کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے سونے و دیگر اشیاء لوٹ لیئے۔ ایس ایچ او دالبندین عابد شیرزئی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چوری کا یہ واقعہ کلی خان جان میں حاجی ہمت خان محمد حسنی نامی شخص کے گھر پیش آیاجس کے دوران چوروں نے گھر کا دروازہ توڑ کر ایک کمرے سے 15 لاکھ روپے کے لاگت کی سونے و دیگر قیمتی گھریلو اشیاء چرا لیئے اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ متاثرہ شخص نے کھوجی کتے بھی منگوائے ہیں جن کی مدد سے چوروں کو بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :