وزیراعلیٰ شہباز شریف کا معروف افسانہ نگار اورعظیم ادیب انتظار حسین کے انتقال پراظہارتعزیت

ہم موجودہ دور کے اردو کے سب سے بڑے افسانہ نگار سے محروم ہوگئے ہیں اردوزبا ن انتظار حسین کے دیئے ہوئے نثری سرمائے پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی:شہبازشریف

منگل 2 فروری 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے معروف افسانہ نگار اورعظیم ادیب انتظار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیاہے ۔وزیراعلیٰ نے انتظار حسین کی ادبی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم موجودہ دور کے اردو کے سب سے بڑے افسانہ نگار سے محروم ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اردوزبا ن انتظار حسین کے دیئے ہوئے نثری سرمائے پر ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔مرحوم ان قلم کاروں میں سے ایک تھے جن سے ہماری نسل کے لاکھوں افرادنے لکھنے اور بولنے کا سلیقہ سیکھا۔انہوں نے کہا کہ اردو ادب کے فروغ میں انتظار حسین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااورانتظار حسین کا انتقال اردو ادب کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے اور اردو ادب کی تاریخ انتظار حسین کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :