وزیراعلیٰ پنجاب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمال دینی اور ممبر سنٹرل کمیٹی رؤف مینگل کی ملاقات

منگل 2 فروری 2016 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر جہانزیب جمال دینی اور ممبر سنٹرل کمیٹی رؤف مینگل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

چاروں صوبے ترقی کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی پروگرامز میں چاروں صوبوں کے طلبا و طالبات کو شامل کیا گیا ہے اور پنجاب حکومت کے اس اقدام سے بین الصوبائی ہم آہنگی، بھائی چارے اور قومی یگانگت کو فروغ ملا ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے اقدامات کو سراہا۔