سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے ،تاجروں کی انجمنیں اور فیڈریشن اپنا کرار ادا کریں‘ممنون حسین
ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاجر اور صنعت کار برادری اپنی پر خلوص محنت سے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے،صدر مملکت کی راولپنڈی چیمبر کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو
منگل 2 فروری 2016 20:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سمال اور میڈیم انڈسٹریز کے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے اور اس سلسلے میں تاجروں کی انجمنیں اور فیڈریشن اپنا کرار ادا کریں‘ ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ تاجر اور صنعت کار برادری اپنی پر خلوص محنت سے برآمدات میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہے۔
صدر مملکت نے یہ بات راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدرمیاں ہمایوں پرویز اور ان کے ساتھ موجود دیگر تاجر راہنماؤں سے بات کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں صدرمملکت سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ بھارت کی بیس بلین ڈالر برآمدات کے مقابلے میں ہماری برآمدات صرف سو ملین ڈالر ہیں جو بہت کم ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حکومت تاجر اور صنعت کار طبقے کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہی ہے اور تاجروں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے پر آمادہ ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ تاجر اپنی برآمدات میں اضافے کیلئے سفارت کاروں سے بھی رابطے بڑھائیں۔ صدر مملکت نے کہاکہ تاجر برادری کی ذمہ داری ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ٹیکس میں بدعنوانی کرنے والوں کو بھی بے نقاب کرے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر میاں ہمایوں پرویز نے حکومت کی معاشی پالیسی کو سراہا اور میٹرو بس منصوبے کو حکومت کا بہت اچھا اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کاروباری سرگرمیوں اور کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے میں گہری دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ اداکیا۔ دریں اثناء صدر مملکت سے الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ صدر مملکت نے ٹرسٹ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد جاوید اور ان کے وفد سے کہا کہ اس ادارے کی انسانیت کیلئے بہت خدمات ہین اور ان کی اس ادارے کے بانی جنرل (ریٹائرڈ) جہانداد مرحوم سے بھی کافی ملاقاتیں رہی ہیں۔ صدرمملکت نے الشفاء ہسپتال کی سکھر برانچ میں مزید خدمات کی فراہمی پر زور دیا ور کہا کہ ڈاکٹرز کو دور دراز علاقوں میں بھی جاکر انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ الشفاء آئی ترسٹ ہسپتال کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حامد جاوید نے صدر مملکت ممنون حسین کو بتایا کہ ملک میں ہر سال تین لاکھ بچے بصارت سے محروم ہورہے ہیں ان کے علاج کیلئے الشفاء آئی ٹرسٹ ان کیلئے الگ سے ہسپتال بنا رہاہے جو اس ریجن کا بچوں کیلئے پہلا ہسپتال ہوگا۔ انہوں نے صدر مملکت کو اس ہسپتال کے افتتاح کی دعوت بھی دی جو صدر مملکت نے ان کی دعوت قبول کرلی۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.