Live Updates

تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں اپنی ناکامی خود ہی تسلیم کرلی ہے، لیاقت شباب

تمام حلقوں کے صدور نے اپنے اپنے حلقوں میں تنظیم نو کے سلسلے میں پراگریس رپورٹ اجلاس میں پیش کردی ، 11 سے 15فروری تک ضلع بھر میں موبلائزیشن کے سلسلے میں دورے کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دے دی ہے، ترجمان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا

منگل 2 فروری 2016 20:20

< p> نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے ترجمان اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات لیاقت شباب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے خیبرپختونخوا میں اپنی ناکامی خود ہی تسلیم کرلی ہے گزشتہ روز عمران خان نے پشاور کے دورہ کے دوران خود کہا کہ اگر چھ ماہ تک پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں ڈیلیور نہ کرسکی تو یہ میری اور پرویز خٹک کی ناکامی ہوگی دوسرے الفاظوں میں انہوں نے تسلیم کرلیا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں پی ٹی آئی عوام کے لئے کچھ بھی نہ کرسکی تو میری اور پرویز خٹک کی ناکامی ہے جودبے الفاظ میں ناکامی کا اعتراف ہے اور حقیقت میں بھی پی ٹی آئی نے تین سالوں میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل کی رہائشگاہ پر ضلعی تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل نے کی اجلاس میں ضلعی عہدیداروں، حلقہ جات کے عہدیداروں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ 15فروری تک تمام یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی باہمی مشاورت سے مکمل کردی جائے گی تمام حلقوں کے صدور نے اپنے اپنے حلقوں میں تنظیم نو کے سلسلے میں پراگریس رپورٹ اجلاس میں پیش کردی جبکہ 11فروری سے 15فروری تک ضلع بھر میں موبلائزیشن کے سلسلے میں دورے کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دے دی ہے اجلاس میں ضلع بھر سے کئی سرکردہ سیاسی رہنماوٴں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی منظوری بھی دے دی گئی اجلاس میں سانحہ پرباچا خان یونیورسٹی حکومتی رپورٹ کو بھونڈا مذاق قرار دے دیا ہے صوبائی حکومت کی تشکیل کردہ کمیشن کومسترد کرتے ہوئے واقعے کی فوری طورپر جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کا مطالبہ کردیا اجلاس میں قرار داد وں کے ذریعے پاکستان ائیرلائنز سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کی شدید مخالفت کی گئی اور پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ روپے کی کمی کے اعلان کو حکومت کا ظالمانہ اقدام قراردے گیا اور مطالبہ کیاگیا کہ حکومت پیٹرول وڈیزل کی قیمتیں بین الاقوامی معیار کے مطابق پچاس فی لیٹر مقررکرے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات