محکمہ صحت کی 93عمارتیں خطرناک قرار،کبھی بھی کوئی حادثہ پیش آسکتاہے

جزوی یامکمل مرمت پر3کروڑروپے لاگت آئے گی،رپورٹ ضلعی حکومت کوارسال

منگل 2 فروری 2016 20:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) بلڈنگز حکا م نے ضلع بھر میں محکمہ صحت کی 93عمارتوں کو خطرناک قرار دے کر رپورٹ ضلعی حکومت کو ارسال کر دی، جس میں مطلوبہ فنڈز کا تخمینہ بھی لگایا گیا ہے ،ان میں بنیادی مراکز صحت، رورل ڈسپنسریاں بھی شامل ہیں، اور بلڈنگ حکام کے مطابق جو کسی بھی وقت سانحہ کا سبب بن سکتی ہیں،زیادہ تر عمارتیں سیم کے باعث انتہائی خستہ حال ہیں جہاں آنیوالے مریضوں اور عملے کو مشکلات در پیش ہیں،بلڈنگز حکام نے ضلع بھر میں چیکنگ کے دوران تحصیل سرگودھا کی 30،بھلوال کی1 2،ساہی وال میں 5،کوٹمومن میں 9،شاہ پور اور سلانوالی میں 14,14عمارتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی جزوی یا مکمل تعمیر کیلئے لگ بھگ 3 کروڑ روپے لاگت کا تخمینہ لگایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :