نجی موبائل کمپنیاں،جعلی کارندے صارفین کودونوں ہاتھوں لوٹنے لگے

آپ کانمبرنوٹس میںآ گیاہے،5لاکھ نعام چاہئیے تولوڈکراکرمیسج کافوری جواب دیں جواب دینے پرفون سے ساری رقم غائب ،شہری پریشان،حکومت سے فوری کاروائی کامطالبہ

منگل 2 فروری 2016 20:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) مختلف نجی موبائل کمپنیوں کے نام سے میسج کے ذریعے قرعہ اندازیوں کے ذریعے انعامات کا لالچ دے کر صارفین کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا،جبکہ وزار ت داخلہ نے اس سلسلہ میں روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ رکھا ہے اس کے باوجود مخصوص نمبروں سے پیغامات کے ذریعے لوٹمار کا بازار گرم ہے ،اکثر صارفین ان کا شکار ہو چکے ہیں، نوسربازوں کی طرف سے صبح سے میسجز آنا شروع ہو جاتے ہیں کہ ”آپ کا نمبر گرینڈ پرائز کیلئے چن لیا گیا ہے اور دس گھنٹے بعد آپ بھی پانچ لاکھ روپے کے حق دار بن سکتے ہیں، فوری جواب دیں جس کے بعد صارف کارڈ لوڈ کروا کر ہا ں جواب دیتا ہے تو کارڈ میں موجود تمام رقم غائب ہو جاتی ہے“ جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مختلف طریقوں سے ایک ہی طرز پر کئے جانیوالے میسج صارفین کیلئے وبال جان بنے ہوئے ہیں ، شہریوں نے حکومت کو فوری طور پر چیک اینڈ بیلنس اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :