سیدہ زینب  کے مزار پر حملہ کرنیوالے عصر حاضر کے خارجی ہیں، اہلبیت کے ساتھ بعض وعناد اور دشمنی خارجیوں کی واضح علامت ہے ،پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی

منگل 2 فروری 2016 20:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سیدہ زینب  کے مزار پر حملہ کرنے والے عصر حاضر کے خارجی ہیں اہلبیت کے ساتھ بعض وعناد اور دشمنی خارجیوں کی واضح علامت ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے نواسی رسول سیدہ زینب  کے مزار پر بم دھماکے کے متعلق اپنے بیان میں کیا انھوں نے مزید کہا کہ اہلبیت اطہار سے الفت ومحبت اہلسنت وجماعت کے ایمان کا حصہ ہے یہ ان ہی لوگوں کی نسل میں سے ہیں جن کو نبی کریم نے مسجد نبوی شریف سے خارجی کا نام دیکر باہر نکال دیا تھا بعد میں ہر صد ی میں وہ نئے نام کا لیبل لگا کر دین اسلام کیخلاف کام کرتے رہے ۔

ان خارجیوں نے حضرت عثمان غنی  کو شہید کرکے امت مسلمہ میں ایسا انتشار اور فساد پیدا کیا کہ امت تقسیم درتقسیم ہوگئی ہے عالم اسلام کے حکمرانوں کو چاہیے کہ مل بیٹھ کر داعش جیسی خارجیوں تنظیموں کیخلاف متفقہ لائحہ عمل تیار کریں تاکہ مسلما ن ان کے ظلم وستم سے محفوظ رہ سکیں ۔

متعلقہ عنوان :