وزیر اعظم نواز شریف مارچ میں فیصل آباد آئیں گے

فیصل آباد چیمبر میں اقتصادی راہداری کے سلسلہ میں منعقد ہتقریب میں شرکت کریں گے

منگل 2 فروری 2016 20:18

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف مارچ میں فیصل آباد آئیں گے وہ یہاں فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے سلسلہ میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے، آن لائن کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے تعاؤن سیفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مارچ میں ایک تقریب منعقد ہوگئی جس میں منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے معاشی ثمرات فیصل آباد تک پہنچانے اور چین کی شنزن ہائی ٹیک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ زون اور فیڈمک کی ایم تھری انڈسٹریل ایسٹیٹ کو جڑواں صنعتی علاقے قرار دینے کی تجویز پرفیصل آباد کے صنعتکاروں اور تاجروں کو بریفنگ دیں گے،جبکہ تقریب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف خصوصی طور شرکت کریں اور اس موقع پر فیصل آباد میں نیاجدید اور سٹیٹ آف دی آرٹ سول ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا بھی باضابطہ اعلان کریں گے