پی آئی اے کے مرکزی دفترکے باہر پیش آنے والے واقعات کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں گے۔وزیراعلی سندھ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 2 فروری 2016 19:51

کراچی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پی آئی اے کے مرکزی دفترکے باہر پیش آنے والے واقعات کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائیں گے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں سڑکوں پر احتجاج کرنا مناسب نہیں جبکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین سہیل بلوچ کی قیادت میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جناح ائیر پورٹ پر پیش آنے والے واقعے سے وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے وفد کو یقینی دہانی کرائی کی واقعے کی مکمل عدالتی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق افراد کی لاشیں سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میتوں کو کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے سامنے رکھ کر احتجاج کرنا مناسب نہیں۔

آپ اپنے مطالبات مجھے دیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ امید ہے کہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے کہا کہ وہ حکومتی کمیٹی سے بھی مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے پی آئی اے کے جاں بحق ملازمین کے لواحقین کے لئے 20، 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے 2، 2 لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :