سوائن فلو سے پنجاب میں 23ہلاکتیں ہوئیں‘ خواجہ سلمان رفیق کی تصدیق

منگل 2 فروری 2016 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے رواں سیزن میں سوائن فلو سے پنجاب میں 23ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارش ہونے سے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کے جناح ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں 180مشتبہ افراد کے سوائن فلو کے ٹیسٹ ہوئے جس میں سے 80افراد میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی،23افراد جاں بحق ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ادویات،ویکسین،سمیت تمام ضروری سامان میسر ہے،ہسپتالوں میں سوائن فلو کا کاؤنٹر بھی بنا دیئے گئے ہیں،درجہ حرارت کے باعث سوائن فلو کیسز میں کمی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :