16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل،تشدد زدہ لاش پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی گئی

فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ‘ ایس پی سٹی ہارون جوئیہ

منگل 2 فروری 2016 18:49

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) لاہور میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ، سڑک کنارے پھینکی گئی لاش کو پولیس نے پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا ، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ، پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم 16 سالہ لڑکی کی لاش گزشتہ روز اسلامپورہ کے علاقے اکرم پارک مین بازار سے برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے رات گئے پھینکا اور فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر میو ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کردیا۔ ایس پی سٹی ہارون جوئیہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی برہنہ حالت میں تھی جسکے جسم پر تشدد کے واضح نشان موجود ہیں اور خدشہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش پھینکی گئی۔ فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرلئے ہیں اور پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہل علاقے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :