لاہور،پولیس نے کاہنہ نو سے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

ابتدائی تفتیش میں ملزم سے کسی قسم کی مشکوک معلومات حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی کسی قسم کے جاسوسی کے آلات برآمد ہوئے ہیں‘پو لیس

منگل 2 فروری 2016 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) پولیس نے کاہنہ نو کے علاقے سے غیر قانونی طور پر مقیم ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق افضل نامی شخص بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ پہلے بغیر کسی دستاویز کے غیر قانونی طریقے سے پاکستان داخل ہوا اور کاہنہ میں مقیم تھا‘ پولیس کو ایک مخبر نے بھارتی شہری کی اطلاع دی جس پر پولیس نے فوری طور پر چھاپہ مار کر بھارتی شہری افضل کوگرفتار کرکے نامعلوم مقام پر تفتیش کیلئے منتقل کردیا ہے جبکہ پولیس کی ایک ٹیم اس کے گھر کی تلاشی لینے میں مصروف ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں ملزم سے کسی قسم کی مشکوک معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کے جاسوسی کے آلات برآمد ہوئے ہیں۔ افضل طویل طرصے سے کاہنہ نو میں دودھ کا کاروبار کررہا تھا مزید تفتیش جاری ہے جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :