جمعیت علمائے اسلام (ف ) نے پنجاب حکومت کی تبلیغی جماعت کی تعلیمی اداروں میں داخلہ پر پابند ی کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی

منگل 2 فروری 2016 18:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) قومی اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (ف )کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشورخان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت کی تعلیمی اداروں میں داخلہ پر پابند ی کے خلاف تحریک التواء جمع کرادی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک التواء میں موقف اختیار کیا گیا کہ تبلیغی جماعت پرامن اوراصلاح عامہ کے عظیم کام کے لئے لوگوں کو اﷲ کے دین کی طرف بلاتی ہے اوراسلامی تعلیمات کوعام کرنے کے لئے کام کرتی ہے اورپنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تبلیٖغی جماعت کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بحث کی درخواست کی گئی ہے،تحریک التواء جمعیت علمائے اسلام (ف) کی رکن قومی اسمبلی نعیمہ کشورخان نے منگل کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔