پشاور ہائی کورٹ نے غیر ملکی بچے کے اغواکے کیس پر ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او صوابی کو نوٹس جاری کر دیا ٗجواب طلب

منگل 2 فروری 2016 18:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) پشاور ہائی کورٹ نے غیر ملکی بچے کے اغواکے کیس پر ڈی آئی جی مردان اور ڈی پی او صوابی کو نوٹس جاری رکھتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پشاور ہائی کورٹ میں غیر ملکی بچے کے اغوا کے مقدمے کی سماعت ہوئی ٗ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس روح الامین پر مشتمل عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ڈی آئی جی مردان سعید وزیر اور ڈی پی او صوابی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا۔کرغزستان سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر عائجہ علی نے آٹھ ماہ قبل صوابی سے اغوا ہونے والے اپنے سات سالہ بچے یوسف کی بازیابی میں عدم تعاون پر پولیس کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کر رکھی ہے ۔

متعلقہ عنوان :