وفاقی پولیس نے پا نچ جو اریو ں سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث16 ملزمان کو گرفتار کرکے قبضہ سے نقدی ، مال مسروقہ ، منشیات برآمدلی

منگل 2 فروری 2016 17:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) وفاقی پولیس نے پا نچ جو اریو ں سمیت دیگر جر ائم میں ملو ث16 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون ، ہیر وئن اور ما ل مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ آ بپار ہ پولیس نے دوران گشت ملزم ہا رون مسیح کو گرفتار کرکے اس سے 350گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ تر نو ل پولیس نے بغیر اجا زت پٹرول فروخت کر نے پر چار ملزمان محمد شعیب، و قاص، نسیم خا ن اور احمد کو گرفتار کر کے ان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے بغیر اجا زت گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر پا نچ ملزمان محمد حسین ، محمد احسان ، محمد علی، عا بد حسین اور غلا م عبا س کو گرفتار کر کے ان کے خلا ف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم محمد عدنا ن کو گرفتار کر لیا ۔ جبکہ تھا نہ نیلو ر پولیس نے مرغوں کی لڑ ائی پر جو ا ء کھیلنے والے پا نچ ملزمان محمد ولا ئت، محمد جا وید ، محمد حبیب ، محمد ہدایت اور ذیشان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہو ئی نقدی ، مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ او ز کو ہد ا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :