خدمت خلق کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا نام بڑا اور معتبر ہے،لیاقت بلوچ

انسانیت کی بلا تفریق خدمت بڑی عبادت ہے، رضا الٰہی کیلئے کام کرنے والے اﷲ کے محبو ب بندے ہیں ، سیکر یٹری جماعت اسلامی

منگل 2 فروری 2016 17:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خدمت خلق کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کا نام بڑا اور معتبر ہے ۔اس کی خدمات کا دائرہ وسیع ہے،اس سے منسلک لوگوں کی کاوشیں قابل قدر ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کے دوسرے روزکے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ، اجلاس کی صدارت صدرمحمد عبد الشکور نے کی ۔

اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میاں بابر حمید ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال،ریجنل صدور ، سیکریٹریز اور نیشنل ڈائریکٹرز سمیت بڑے شہروں کے صدور بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرامز آفات سے بچاؤ ،صحت عامہ، تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ ، مواخات اور سماجی خدمات کے نیشنل ڈائریکٹرز نے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کے ذریعے سال 2016 کی منصوبہ بندی پیش کی جس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

لیاقت بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں لو گوں کی خدمت میں مصروف ہے ،یہ اس کے ذمہ داران اور کارکنان کا سچا جذبہ ہی ہے جن کی کاوشوں سے ہر سال لاکھوں افراد دکھ اور پریشانی میں راحت محسوس کرتے ہیں ۔انسانیت کی بلا تفریق خدمت بڑی عبادت ہے، رضا الٰہی کیلئے کام کرنے والے اﷲ کے محبو ب بندے ہیں صدر الخدمت محمد عبد الشکور نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں صحت ،تعلیم اور دیگر شعبہ جات میں معیاری خدمات فراہم کر رہی ہے ،کمزور طبقے کی مدداپنا فر یضہ سمجھ کر رہے ہیں ۔2016 میں بھی اپنے اہداف حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :