گورنر سندھ کا معروف ادیب انتظار حسین کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 2 فروری 2016 17:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے معروف ادیب ، دانشور ، افسانہ نگا ر اور کئی کتابوں کے مصنف انتظارحسین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے قلم سے افسانوں میں معاشرے کی سچی عکاسی کی ، ان کے افسانے ہمارے معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں اور خرابیوں کی صحیح تصویر کشی کرتے ہیں ۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :