بے ہنگم ٹریفک نظام کی درستی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور نے نیاٹریفک پلان جاری کر دیا

منگل 2 فروری 2016 17:50

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 فروری۔2016ء) بے ہنگم ٹریفک نظام کی درستی کے لیے حکومتی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ہری پور نے نیاٹریفک پلان جاری کر دیا،ڈی سی دفترکے قریب شہریوں اورٹریفک کے لیے وبال جان بنے غیرقانونی بس اسٹینڈسمیت جی ٹی روڈ سے کئی ایک اڈے ختم،دن کے اجالے میں ہیوی ٹریفک کا شہرمیں داخلہ بند،جی ٹی روڈمنڈی موڑسے آفاق ہوٹل تک ایک کلومیٹرروٹ پر پانچ یو ٹرن بنا دیئے گئے،متبادل ٹریفک پلان بھی جاری،ٹریفک اژدھام سے جان خلاصی پرشہریوں اورٹرانسپورٹروں میں خوشی کی لہر،ڈی پی او خرم رشیداورڈی ایس پی ہیڈکوارٹراشتیاق خان کوشہریوں کا شاندار الفاظ میں خراج تحسین ،ٹریفک روانی کے لیے مزیداقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔

ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اشتیاق خان نے بتایا کہ ٹریفک اژدھام سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا تھا جس کے لیے ڈی پی او ہری پور خرم رشید نے حکومتی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے اپنے مجوزہ پلان کے بارے میں تحریک انصاف کے راہنماء وسابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان،ضلع ناظم عادل اسلام،تحصیل ناظم طارق خان اوردیگرتحصیل و ضلعی حکام کو خصوصی بریفنگ دی جسے انھوں نے سراہااوراس میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کے علاوہ شہر سے بے ہنگم ٹریفک کے خاتمے میں بھرپورکرداراداکرنے کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی اشتیاق خان نے بتایا کہ شہرمیں ہیوی ٹریفک کا داخلہ دن کے اجالے سے رات تک مکمل طور پر بند کر کے راولپنڈی ،اسلام آباد ،لاہوراورپشاور سے آنے والی ہیوی ٹریفک کو شہر سے باہر ہی روکنے کے لیے جی ٹی روڈ پر واقع گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج ہری پور،خیبراڈانزدہری پور یونیورسٹی،ریلوے روڈ نزدسوکاپل اورایبٹ آباد سے ہری پور شہر کی طرف آنے والی ٹریفک کو بالڈھیرکے مقام پر روک لیاجائے گا جب کہ حطار روڈیاجی ٹی روڈ سے آنے والی ٹریفک درویش منڈی موڑ سے سبزی منڈی روٹ کے سامنے سے شاہ بابامسجداوروہاں سے دائیں رخ مڑکرپھرڈی سٹاپ ضلعی سیکرٹریٹ سے دوبارہ جی ٹی روڈ پر آ سکے گی ۔

اشتیاق خان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ پر الفیصل مال درویش،یحیٰ ہسپتال ،بالمقابل ڈپٹی کمشنردفتر،بالمقابل پانڈک شاہراہ اورجی ٹی روڈ میزان بینک تک تقریبا ساٹھ لاکھ کی لاگت سے پانچ یوٹرن بنائے جائیں گے جن کے لیے یوسف ایوب خان نے مطلوبہ رقم کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے۔اشتیاق خان نے بتایا کہ سوات چوک کو بھی گول چکر بنادیاگیا ہے ہری پور جی ٹی روڈ سے حسن ابدال جانے والی ٹریفک درویش سے سوات چوک اورپھردائیں مڑ کرجہاز چوک سے جی ٹی روڈ پرآ سکے گی ۔

انھوں نے بتایا کہ ٹریفک روانی برقراررکھنے کا یہ عارضی پلان ہے جس میں مزید بہتری ہرگذرتے دن کے ساتھ لائی جاتی رہے گی اس مقصد کے لیے ضلعی پولیس نے اپنے 17اہلکارٹریفک پلان کی بہتری کے لیے شعبہ ٹریفک میں شفٹ کیے ہیں جوجی ٹی روڈ پر آفاق ہوٹل سے سبزی منڈی درویش تک مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے اور غیرقانونی پارکنگ کو روکیں گے۔اشتیاق خان نے کہا کہ ٹریفک مسائل کے پائیدارحل کے لیے شہریوں میں شعوربیداری اورانھیں ٹریفک آگاہی دینے کے لیے موثراقدامات نہایت ضروری ہیں جو پہلے بھی اٹھائے گئے اوراب بھی کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی اس موقع پر موجود ٹریفک انچارج وسیم خان نے بتایا کہ جی ٹی روڈ اورشہر سے ٹریفک کے اژدھام کے خاتمے کے لیے انڈرپاسزاوراوورہیڈبرج ناگزیرتھے جو بہت عرصہ پہلے بننے ضروری تھے جب کہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹراشتیاق خان نے بتایا کہ ہری پور صدیق اکبر چوک،آفاق ہوٹل اورسبزی منڈی درویش کے مقام پر تین اوورہیڈبرج بنیں گے جو مستقل ٹریفک پلان کا لازمی جزوہیں۔

متعلقہ عنوان :