اوستہ محمد ،صحافی محمد افضل خواجہ اور ساتھی ڈرائیور محمد اکبر دایو کی شہادت کو دو سال گزرنے کے باوجود قاتل گرفتا رنہ ہونے کیخلاف صحا فیوں کی احتجا جی ریلی

منگل 2 فروری 2016 17:47

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) سینئرصحا فی محمد افضل خواجہ اور ان کے ساتھی ڈرائیور محمد اکبر دایو کی شہادت کو دو سال گزرنے کے باوجود قاتل گرفتا رنہ ہونے کے خلاف صحا فیوں کا احتجا جی ریلی او ر سینئر صحا فی محمد افضل خواجہ کی دوسری برسی و خیرات ، مقررین کا خطاب۔تفصیلا ت کے مطابق اوستہ محمد کے سینئر صحا فی محمد افضل خو اجہ کے ورثاء بیٹے صحا فی اسماعیل خواجہ اور صحا فی حا رث خواجہ کے جانب سے ان کی دوسری برسی منائی گئی اور خواجہ ہاؤس میں خیرات فی سبیل اﷲ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔

بعد میں ایک ریلی پریس کلب سے صحا فیوں اور سیا سی تنظیموں کے حمایت سے نکا لی گئی ۔جس میں صحافیوں سمیت سیاسی جماعتوں کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

جن میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،پاکستان پیپلز پارٹی ،نیشنل پارٹی،بی ایس او (بچار)،پاکستان سنی تحریک کے جماعتوں کے عہداداران و کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔جو مختلف را ستوں سے ہو کر میلاد چوک پر ایک بہت بڑا جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، جلسہ سے قبائلی رہنماء و جنرل کو نسلر میر مظفر خان جمالی سا بق صدر پریس کلب علی مردان جمالی ، سینئر صحافی عبدالستار ترین ، محمد حنیف بلوچ ، نیشنل پارٹی کے غلام نبی رند ، پاکستان سنی تحریک کے ڈاکٹر سکندر بھٹی ، پیپلز یوتھ کے اسلم ابڑو ،صحا فی عبدالقادر مہر ا ور دیگروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی اصل قاتل گرفتار نہیں ہوئے اور پولیس ان ڈاکوؤں سے خوف زدہ ہیں اور نہ ہی سابق وزیر علیٰ نے معاوضہ دیا ہے اور شہید بیٹوں کو ملازمت دینے کا بھی کہا لیکن وہ بھی ابھی تک نہ ہوا۔

انہوں نے خطاب میں کہا کہ صحا فت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہر پارٹی کی زبان ہے لیکن اب مجبور ہو کر روڈوں پر آئے ہیں اس وقت بلو چستان میں 40کے لگ بھگ صحا فی شہید ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ آن لائن کے آفیس میں ہمارے سینئر صحا فی ارشاد مستوئی اور ان کے ساتھ تین صحا فی شہید ہوئے اور ایک قبائلی مسئلہ پر ایک نہتے ہاتھ صحا فی ظفر ا ﷲ جتک کو قتل کیا گیا ۔

ہم حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحا فیوں کو تحفظ دیا جائے اور ان قاتلوں کو گرفتا رکیا جائے اور شہید صحافی محمد افضل خواجہ کے ورثاء کو معاوضہ دیا جائے اوران کے بیٹوں کو ملازمت بھی دی جائے۔آخر میں شہید صحافی محمد افضل خواجہ اور شہید ڈرائیور محمد اکبر دایو کے لیے دعا کی گئی۔ اس جلسے میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر و وائیس چیئرمین میونسپل کمیٹی میر نیاز احمد عمرانی نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :