کراچی، کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی

منگل 2 فروری 2016 17:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ بلدیہ شرقی سے کچرا اٹھانے اورٹھکانے لگانے کے نظام کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں ،گاڑیوں کی مرحلہ واردرستگی کے ساتھ متعلقہ محکمے کوہدایت کی ہے کہ کچرا اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر سالڈویسٹ جمشیدزو ن زاہد جعفری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سالڈویسٹ جمشیدزو ن عبدالواحد شیخ ،ایم وی آئی شاہدسلطان ودیگر کے ہمراہ گاربیج ٹرانسفراسٹیشن کے معائنے کے دوران کیا انھوں نے مزیدکہاکہ گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن پر آنے والے کچرے کوٹھکانے لگانے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کا قطعاًمظاہرہ نہ کیاجائے گاڑیوں کی درستگی کے لئے بہتر ہے کہ روزآنہ کی بنیادپرگاڑیوں کی دیکھ بھال کی جائے،معمولی نوعیت کے مسائل کوبرقت دور کرنے سے بڑے مسائل سے بچاجاسکتا ہے اس موقع پرانھوں نے گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرا ٹھکانے لگانے کے نظام حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :