جناح ٹرمینل پرصحافیوں پرتشدد آزادی صحافت پرحملہ ہے ،راناعظیم ،امین یوسف

تشددکرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ،صدر،سیکریٹری پی ایف یوجے

منگل 2 فروری 2016 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 فروری۔2016ء) فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے صدرراناعظیم اورسیکریٹری پی ایف یوجے امین یوسف نے جناح ٹرمینل پراپنے فرائض انجام دینے کے دوران صحافیوں اورکیمر ہ مینوں پرتشددکی پرزورمذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ تشددکرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے ،سیکریٹری پی ایف یوجے امین یوسف نے کہاکہ وفاقی حکومت مسلسل صحافیوں کوتشددکانشانہ بناکرغیرجمہوری رویہ اختیارکئے ہوئے ہے ،راناعظیم اورامین یوسف نے اعلامیہ میں کہاکہ ہم حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی پرزورمذمت کرتے ہیں ،اپنے فرائض سرانجام دینے والے صحافیوں پرحملہ آزادی صحافت پرحملہ ہے ،تشددکرنے والوں کوفی الفورگرفتارکیاجائے،دریں اثناء کے یوجے کے نومنتخب صدرحسن عباس کی جانب سے جاری فوری اعلامیہ میں کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی کال دی گئی اورجناح ٹرمینل پرصحافیوں پرتشدد کی پرزورمذمت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :