کراچی : پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ، نجی ائیر لائنز کی چاندی ہو گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 2 فروری 2016 17:29

کراچی : پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ، نجی ائیر لائنز کی چاندی ہو گئی

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 فروری 2016ء) : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہو گیا ہے جس کے بعد نجی ائیر لائنز کی چاندی ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ائیرلائنز نے اندورنٍ ملک پروازوں کے کرایوں میں 300 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی ائیر لائنز نے کراچی سے اسلام آباد تک کا 8000 کا ٹکٹ 27000 میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب مسافروں کو بھی پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے بعد خاصی پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :