ایڈووکیٹ جنرل پنجاب حکومت کو”صادق و امین“ وکیل کی تلاش

کئی قابل اور سینئر وکلا اختیارات کے معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل بننے سے گریز ہیں، ذرائع

منگل 2 فروری 2016 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیلئے حکومت کو”صادق و امین“ وکیل کی تلاش حکومت کو نئے ایڈووکیٹ جنرل کی تلاش میں انتہائی مشکلات کے سامنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی قابل اور سینئر وکلا اختیارات کے معاملے میں ایڈووکیٹ جنرل بننے سے گریز ہیں ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ نوید رسول مرزا کے استعفیٰ کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا عہدہ 22 جنوری سے خالی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سرکاری مقدمات میں براہ راست مداخلت اور پرائیویٹ وکلا کو بھاری فیسوں کے عوض رکھنے اور بیوروکریسی کے روئیے کی وجہ سے کئی وکلا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب لگنے سے کترا رہے ہیں۔ تاہم تاہم سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل خواجہ سعید الظفر کو ایڈووکیٹ جنرل بنائے جانے کاا مکان ہے۔

متعلقہ عنوان :