چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی ملا قات

منگل 2 فروری 2016 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مس مار گریٹ آدم سنز نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور، پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا چیئرمین سینیٹ میاں رضابانی نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :