بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

منگل 2 فروری 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما اور قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کر دی ہے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کرنا تھی مگر ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے التواء کی درخواست پر مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔