پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے مطابق کم نہ کرنے کا حکومتی اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

منگل 2 فروری 2016 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) عالمی مارکیٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہ کرنے کے حکومتی اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد اختر نقوی نے لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے اور انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے اور اوگرا نے بھی 11 روپے کم کرنے کی سفارش کی تھی مگر اس کی قیمت محض پانچ روپے فی لیٹر کم کی گئی ہے جو آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں مگر جب قیمتیں کم ہوتی ہیں تو اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم نہیں کی جاتیں ۔ عدالت اوگرا اور وزارت پٹرولیم کو حکم جاری کرے کہ وہ عالمی مارکیٹ کے تناظر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائے ۔

متعلقہ عنوان :