فیصل آباد،مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کی پھانسی ورثا سے صلح نامہ ہونے پر عین وقت پر ٹل گئی

قیدی نئی زندگی ملنے پر خوشی سے بے حال

منگل 2 فروری 2016 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کی پھانسی ورثا سے صلح نامہ ہونے پر عین وقت پر ٹل گئی ، قیدی نئی زندگی ملنے پر خوشی سے بے حال ، آن لائن کے مطابق تھانہ تر کھانی کے دوہرے مقدمہ قتل میں ملوث سمندری کے چک 224گ ب کے رہائشی غلام عباس ولد غلام محمد پر 12سال قبل اسی گاؤں کی رہائشی خاتون فوزیہ اور محمد طاہر کے قتل کا الزام تھا ، اسی الزام میں گیارہ سال قبل 2005ء میں سیشن جج عبدالوحید خان کی جانب سے سزائے موت اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا تھا جبکہ 14جنوری کو صدر پاکستان کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے پر مسترد کئے جانے پر سیشن جج فیصل آباد عابد قریشی نے پھانسی کی سزا پر عملدرآمد کیلئے 2فروری کی تاریخ مقرر کی تھی جس پر گزشتہ روز اس کے تمام عزیزواقارب سے اس کی آخری ملاقات کروا دی گئی تھی اور آج صبح اس کو پھانسی پر چڑھانے کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے تھے کہ کچھ وقت قبل ہی مقتول کے ورثا سے صلح ہونے پر جیل انتظامیہ کو صلح نامہ پیش کرنے کے بعد اس کی پھانسی ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :