لاہور، مخصوص نشستوں پر انتخابات 8فروری کو ہونگے

منگل 2 فروری 2016 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) بلدیہ عظمی لاہور کی مخصوص نشستوں پر انتخابات 8فروری کو ہونگے جس میں لاہور کی 274یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

ٹاؤن ہال میں ہونے والے ان انتخابات میں ووٹرز صبح 8بجے سے شام 5بجے تک ووٹ کاسٹ کرسکیں گے مخصوص نشستوں جن میں خواتین ، ورکرز، اقلیتی لیبر، ٹیلفو کریٹس اور یوتھ کی نشستیں شامل ہیں کے الگ الگ بیلٹ پیپر شائع کیے جائیں گے۔

مخصوص نشستوں پر 202امیدواروں کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ ریٹرنگ آفیسر نے امیدواروں کو اپنے کوائف جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی ہیں الیکشن کے روز ٹاؤن ہال میں سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے اور ووٹرز کے لیے شناخت نامہ ظاہر کرنا لازم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :