اظہار محبت کا دن: تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

منگل 2 فروری 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 فروری۔2016ء) لاہور میں ویلنٹائن ڈے منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور کے خواتین بازار انار کلی مال روڈ ، رنگ محل، لبرٹی مارکیٹ، گلبرگ اور ڈیفنس کمرشل ایریا سمیت دیگر علاقتوں میں واقع بازاروں اور شاپنگ مراکز میں سرخ رنگ پر مشتمل مختلف اشیاء کے بازار سج گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں خواتین پھول، غبارے، سرخ کپڑے اور دیگر اشیائے خریدنے میں مصروف ہیں۔

خریداری کرنے والی خواتین میں شادی شدہ خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو اپنے شوہروں سے محبت کا اظہار کرنے کے لئے انہیں ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تحفے دیں گی۔ اسی قسم کی خریداری کا رجحان نوجوان لڑکوں میں بھی دیکھنے میں آرہا ہے جنہوں نے اپنے موبائل سیٹ کے کیسیزکو سرخ رنگ میں تبدیل کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :